دنیا کے معروف مقامات پر اجنبی مردوں کو چومنے والی لڑکی

دنیا کے معروف مقامات پر اجنبی مردوں کو چومنے والی لڑکی
دنیا کے معروف مقامات پر اجنبی مردوں کو چومنے والی لڑکی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اجنبی جگہوں پر خواتین اجنبی مردوں سے دور رہتی ہیں مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک خاتون ایسی ہے جو ملکوں ملکوں گھوم رہی ہے اور جہاں بھی کسی سیاحتی مقام پرجاتی ہے وہاں اجنبی مردوں سے کہتی ہے کہ وہ اس کو بوسہ دیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام کرسٹیانا کوکی ہے جو یورپی ملک ’کوسوو‘ (Kosovo)کی شہری ہے۔ وہ اس لیے مردوں کو بوسہ دینے کو کہتی ہے تاکہ وہ مرد کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے تصاویر بنا سکے اور انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کرکے دنیا کو دکھا سکے کہ ان سیاحتی مقام پر اس نے اچھا رومانوی وقت گزارا۔

کرسٹیانا کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایسی کئی تصاویر موجود ہیں جن میں وہ مختلف ممالک کے سیاحتی مقام پر مختلف مردوں کے ساتھ بوس و کنار کر رہی ہوتی ہے۔ ایک تصویر میں وہ ایک مرد کے ساتھ آئفل ٹاور کے سامنے ہوتی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ اس نے لکھا کہ ”اس نوجوان کو میں آئفل ٹاور کے سامنے ملی اور اسے بوسہ لیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر بنانے کو کہا تاکہ میں لوگوں کو بتا سکوں کہ میں نے پیرس میں اچھا رومانوی وقت گزارا۔“اسی طرح ایک تصویر میں وہ اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک تاریخی مقام پر ایک مرد کو بوسہ دے رہی ہوتی ہے اور ایک تصویر میں امریکی ریاست کینٹکی میں ایک فائربریگیڈ کی گاڑی کے پاس فائرفائٹر کو۔ کرسٹیانا کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور مختلف ممالک کے لوگ اس سے پوچھتے پائے جا رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک کب آ رہی ہے؟

مزید : ڈیلی بائیٹس