سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میچز کو انتہائی دلچسپ بنانے کا نسخہ بتادیا

سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میچز کو انتہائی دلچسپ بنانے کا نسخہ بتادیا
سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میچز کو انتہائی دلچسپ بنانے کا نسخہ بتادیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ون ڈے میچز نے ٹیسٹ کرکٹ کی اور ٹی 20نے ون ڈے میچز کی دلکشی بہت حد تک کم کر دی ہے تاہم اب بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میچز کو پھر سے دلچسپ بنانے کا ایک نسخہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرنے سے لوگ ان میچز کو ٹی 20میچوں جتنا ہی پسند کرنے لگیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے نسخہ یہ دیا ہے کہ ون ڈے میچوں کی دو کی بجائے 4اننگز کر دی جائیں اور ہر اننگ 25اوورز پر مشتمل ہو۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ”میں یہ طریقہ پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں اور اب بی سی سی آئی مقامی کرکٹ میں تبدیلیاں لانے جا رہا ہے تو مجھے امید ہے کہ میری اس تجویز کو بھی زیرغور لایا جائے گا۔ میرے خیال میں ون ڈے میچ میں ہر ٹیم کو 25، 25اوورز کی دو اننگز کھلائی جائیں اور ہر اننگ کے درمیان 15منٹ کا وقفہ ہو۔ اس طریقے میں ہو گا یوں کہ ٹیم اے اور بی ٹاس کریں گی اور ٹیم اے ٹاس جیت کر 25اوور کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم بی بیٹنگ کرے گی اور 25اوور کھیلے گی۔ پھر ٹیم اے اپنی بچی ہوئی وکٹوں کے ساتھ میدان میں آئے گی اور باقی کے 25اوور کھیلے گی اور آخر میں ٹیم بی اپنی باقی وکٹوں کے ساتھ ٹارگٹ کا تعاقب کرے گی۔اگر ٹیم اے پہلے 25اوورز میں ہی آل آﺅٹ ہو جاتی ہے تو ٹیم بی مسلسل 25، 25اوور کھیلے گی اور ان کے درمیان میں 15منٹ کا وقفہ ہو گا۔ “

مزید : کھیل