آدمی کو اپنے نطفے کو انگوٹھی میں بند کرنے والے جیولر کی تلاش

آدمی کو اپنے نطفے کو انگوٹھی میں بند کرنے والے جیولر کی تلاش
آدمی کو اپنے نطفے کو انگوٹھی میں بند کرنے والے جیولر کی تلاش

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی کو انگوٹھی کا تحفہ دینے کے لیے شوہر خوبصورت ڈیزائن کی انگوٹھیاں تلاش کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ برطانیہ میں ایک شخص کو کرسمس کے تحفے کے طور پر اپنی بیوی کو انگوٹھی دینی ہے اور اسے ایسے جیولر کی تلاش ہے جو اس کے ’نطفے‘ کو اس انگوٹھی میں محفوظ کر سکے۔ دی مرر کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ ”میں اور میری بیوی ہمیشہ ایک دوسرے کو ایسے عجیب اور غیرفطری تحائف دیتے رہتے ہیں اور میں اس بار کچھ نیا کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ میں نے اپنے سپرمز انگوٹھی میں بند کروا کے اسے تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“

اس شخص نے آن لائن مارکیٹ پلیس ’بارک ڈاٹ کام‘ پر اشتہار دیا ہے جہاں اس نے لکھا ہے کہ کرسمس بہت قریب آ چکا ہے اور اب تک اسے ایسا جیولر نہیں مل سکا جو یہ کام کر سکے۔میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی بیوی کو یہ انگوٹھی دوں اور جب وہ کہے کہ ”انگوٹھی بہت خوبصورت ہے“ تو میں اسے اس کے اندر موجود چیز کے بارے میں بتا کر حیران کر دوں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...