رابی پیرزادہ کی لیک تصاویر، اداکارہ کومل عزیز نے باکسر عامر خان کی تصویر سے لوگوں کا دوغلا پن بے نقاب کردیا

رابی پیرزادہ کی لیک تصاویر، اداکارہ کومل عزیز نے باکسر عامر خان کی تصویر سے ...
رابی پیرزادہ کی لیک تصاویر، اداکارہ کومل عزیز نے باکسر عامر خان کی تصویر سے لوگوں کا دوغلا پن بے نقاب کردیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رابی پیرزادہ کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر شوبز کی کئی شخصیات نے رابی کی حمایت میں آواز اٹھائی اور لوگوں کوان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے سے منع کیا۔ اب اداکارہ کومل عزیز نے اس حوالے سے برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی دو تصاویر پوسٹ کرکے لوگوں کا دوغلا پن بے نقاب کر دیا ہے۔ ویب سائٹ thenamal.com کے مطابق ان دو تصاویر میں سے ایک میں عامر خان نوٹوں کی گڈیاں اٹھائے ایک نیم برہنہ حالت میں رقص کرتی لڑکی کے پاس کھڑے ہوتے ہیں۔جبکہ دوسری تصویر میں عامر خان احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہوتے ہیں۔ کیپشن میں کومل عزیز نے لکھا کہ ”یہ مسلمان مرد ہے جو دونوں کام بہت آسانی سے کر لیتا ہے اور کوئی اس کے متعلق کچھ نہیں کہتا۔ مسلمان مردوں کو یہ استحقاق ہے، خواتین کو نہیں۔“

واضح رہے کہ عامر خان کی یہ دونوں تصاویر خود عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔ ان میں سے پہلی تصویر انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے شادی سے قبل پوسٹ کی تھی۔ اس وقت فریال مخدوم کی ان کے ساتھ منگنی ہو چکی تھی۔ یہ تصویر پوسٹ کرنے پر فریال بہت دلبرداشتہ ہوئیں اور انٹرنیٹ صارفین نے بھی عامر خان کو خوب سنائیں جس پرانہوں نے تصویر ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی اور اپنے مداحوں سے یہ تصویر پوسٹ کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔کومل عزیز کی طرف سے یہ پوسٹ کیے جانے پر کچھ صارفین ان کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں جبکہ بعض ان کے اس اقدام کو صنفی امتیاز پر مبنی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ”اسلامی معاشرے میں یہ حرکت کوئی مرد کرے یا عورت، دونوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کومل عزیز بلاوجہ بات کو صنفی امتیاز کا رنگ دے رہی ہیں۔“

مزید : تفریح


loading...