سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کے موٹاپے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی

سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کے موٹاپے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی
سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کے موٹاپے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) عام مشاہدے کی بات ہے کہ شادی کے بعد مردوخواتین کسی حد تک موٹاپے کاشکار ہو جاتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے شادی کے بعد وزن بڑھنے کی ایک حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ ویب سائٹ wisemindhealthybody.com کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ خوشگوار ازدواجی تعلق ہے جو مردوخواتین کو موٹاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 6ہزار 458مردوخواتین کو 10سال تک زیرنگرانی رکھا۔ ان میں سے کچھ شادی شدہ تھے، کچھ کی شادی اسی عرصے کے دوران ہوئی اور کچھ تحقیق کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے۔

تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”ایسے لڑکے لڑکیاں جن کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان تھیں، وہ شادی شدہ تھے مگر ان کے بچے نہیں تھے۔ وہ سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہوئے۔ ان 10سالوں میں ان کے ازدواجی تعلق کو بھی جانچا گیا اور یہی لوگ تھے جن کا ازدواجی تعلق سب سے زیادہ خوشگوار تھا۔ ان لوگوں کا وزن اوسطاً 8کلوگرام تک بڑھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جن مردوخواتین کا شادی کے بعد تعلق جتنا زیادہ خوشگوار ہو، ان کے موٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...