لاہور میں پولیس کا نابینا افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ، کراچی میں احتجاج کرنیوالے خواتین و مرد کالج اسا تذہ کی دھلائی

لاہور میں پولیس کا نابینا افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ، کراچی میں احتجاج ...
لاہور میں پولیس کا نابینا افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ، کراچی میں احتجاج کرنیوالے خواتین و مرد کالج اسا تذہ کی دھلائی

  



کراچی ،لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس کا اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر لاٹھی چارج ، متعدد کوگرفتار کرلیا جبکہ لاہور میں پولیس نے مال روڈ پر احتجاج کرنیوالے نابینا افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین و مرد پروفیسر اورلیکچررز پر اس وقت لاٹھی جاری کیا جب وہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے اساتذہ کی واٹر کینن سے دھلائی کردی اور متعدد کو حراست میں لے لیا ۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم گزٹیڈ لیکچررز اور پروفیسر ہیں جبکہ ہمار ے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے ۔ سندھ کے اساتذہ اپنی ٹائم سکیل پروموشن کیلئے احتجاج کررہے تھے ۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے مال روڈ پر نوکریوں کے حصول کیلئے احتجاج کرنیوالے نابینا افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا ۔ نا بیناافراد کئی روز سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کومیرٹ پر نوکریاں فراہم کی جائیں۔پولیس کے کریک ڈاﺅن سے مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی