افغان انٹیلی جنس حکام کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان انٹیلی جنس حکام کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے
۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے عملہ کو سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد ہراساں کررہے ہیں، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے جس کے باعث عملہ خوف کا شکار ہے، یہ سلسلہ گزشتہ 5روزسے جاری ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی سے ایک اسلحہ بردار شخص اترتا ہے، اس نقاب پوش اسلحہ بردار کو پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑی کے پاس دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان افغان حکومت کو اپنی تشویش سے باضابطہ طور پر آگاہ کرچکا ہے۔