مولانا سے پرویز الہی کی تیسری ملاقات،  مثبت پیش رفت ہورہی ہے،تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی

مولانا سے پرویز الہی کی تیسری ملاقات،  مثبت پیش رفت ہورہی ہے،تھوڑا صبر اور ...
مولانا سے پرویز الہی کی تیسری ملاقات،  مثبت پیش رفت ہورہی ہے،تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادی مارچ کے پرامن خاتمے کے لیے گزشتہ 2 روز میں مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہی کی تیسری ملاقات ہوئی ہے، چوہدری پرویز الہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں آزادی مارچ کے خاتمے سے متعلق معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے  سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور اس وقت کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، اس سلسلے میں تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے، ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ مثبت طریقے سے معاملے منطقی انجام کو پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ محنت اس لیے ہو رہی ہے تاکہ مثبت طریقے سے معاملے منطقی انجام کو پہنچے، ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہے تو انشااللہ کامیابی ضرور ملے گی۔اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے پرویز الہی سے ویراعظم کے استعفے پر ڈیڈ لاک کے حوالے سے سوال کیا تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔پرویز الہی نے جمعے تک دھرنا ختم ہونے کے سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔واضح رہے کہ چوہدری برادران مسلسل وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ کاری میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت مخالف آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرت کے لیے قائم کی گئی رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا تھا۔کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں فریقین کا کہنا تھا کہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -