سینئر صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کی بھلوال کے آبائی قبرستان میں تدفین،لاہور اور سرگودھا میں سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

سینئر صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کی بھلوال کے آبائی قبرستان میں ...
سینئر صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کی بھلوال کے آبائی قبرستان میں تدفین،لاہور اور سرگودھا میں سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ،تجزیہ کار اور نجی ٹی وی چینل کے سی ای او نصر اللہ ملک کی والدہ کو لاہور اور سرگودھا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بھلوال کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں سینئر صحافیوں ،صوبائی وزراء،سیاسی ،مذہبی و سماجی کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،گورنر چوہدری محمد سرور،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،امیر العظیم،مرکزی سیکرٹری طلاعات قیصر شریف ،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی،خواجہ محمد آصف،سینیٹر پرویز رشید سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سمیت اہم حکومتی و سیاسی رہنماؤں کا نصر اللہ ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کا نماز جنازہ لاہور کینٹ میں امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےپڑھایا ،نماز جنازہ میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال،نیو نیوز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن،ڈائریکٹر  سپیریئر  یونیورسٹی چودھری عبدالخالق،علی حیدر نور خان نیازی،سابق وزیر چوہدری عبد الغفور میو،پی ٹی آئی  کے رہنما چوہدری محمد اکرم،پیپلز پارٹی کے رہنما عامر خان،سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی،اوریا مقبول جان،ڈائریکٹر کیپٹل ٹی وی محمد نوشاد علی، ڈائریکٹر نیو نیوز محمد عثمان،سلمان غنی،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،ہمایوں سلیم ،نجم ولی خان ،ایاز شجاع ،معین اظہر،عبد المجید ساجد، کالم نگار محمد بلال  غوری،خالد شہزاد فاروقی،خواجہ وحید ،رضوان جرال،ممتاز وٹو ، کاشف شکیل، یاسر شامی،مخدوم اطہر ،قیصر شریف ، میاں اسلم ،اسد صہیب،اطہر اعوان،شہزاد خان،پیرزادہ ثاقب خورشید عالم ،حبیب سلفی،چوہدری محمد یعقوب،ڈاکٹر رانا تنویر قاسم،سید علی حیدر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔بعد ازاں میت کو سرگودھا لے جایا گیااوربھلوال کی مرکزی جناز گاہ میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سرگودھا بھر سے اہم سیاسی و مذہبی اور سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا