مسلم لیگ ن میں نظریاتی تقسیم کا تاثر ابھارنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے:احسن اقبال

مسلم لیگ ن میں نظریاتی تقسیم کا تاثر ابھارنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ...
مسلم لیگ ن میں نظریاتی تقسیم کا تاثر ابھارنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے:احسن اقبال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد(ن)لیگ میں نظریاتی تقسیم کا تاثر ابھارنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد(ن) لیگ میں نظریاتی تقسیم کا تاثر ابھارنا ہے،مسلم لیگ (ن) فولادی چٹان کی طرح اپنے قائد کے نظریہ پر صدر سے لے کر کارکن تک متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب قائد کو اپنے چھوٹے بھائی سے کوئی شکایت نہیں تو کسی اور کو کیا حق ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ثابت کرے؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد