ن لیگ میں کونسی سی 2دراڑیں پڑچکی ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا

ن لیگ میں کونسی سی 2دراڑیں پڑچکی ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا
ن لیگ میں کونسی سی 2دراڑیں پڑچکی ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست میں کوئی دراڑ نہیں پڑی، اگر مان لیں کہ دراڑیں پڑی ہیں تو ایک دراڑ کا نام ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ، دوسری دراڑ کا نام نواز شریف اور مریم نواز ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں ڈھیل کی باتوں پر ابھی یقین نہیں کرتا، مریم نواز پر ترس کھائیں ، ان پر تھوڑا رحم کریں ۔ان کے والد بڑے بیمار ہیں اور ضمانت پر ہیں، خاوند پر دو کیس ہیںاور خود وہ ضمانت پر ہیں، دوبھائی عدالتی مفرور ہیں ، دو کزن مفرور ہیں اور دوجیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کتنے بے رحم لوگ ہیں ، ابھی وہ اپنے والد کے ساتھ جیل سے گھر آئی ہیں اور ہم کو پڑی ہے کہ وہ سیاست میں متحرک ہونگی یا نہیں ہونگی ۔

ارشا د بھٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست میں کوئی دراڑ نہیں پڑی، اگر مان لیں کہ دراڑیں پڑی ہیں تو ایک دراڑ کا نام ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ، دوسری دراڑ کا نام نواز شریف اور مریم نواز ہیں ۔ اگر یہ دراڑ ہے تو گھر میں دراڑ ہے ،دونوں کا طریقہ کار الگ الگ ہے لیکن منزل ایک ہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد