سانحہ تیزگام، اب تک کتنی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے؟جان کر آپ بھی غم میں ڈوب جائیں گے

سانحہ تیزگام، اب تک کتنی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے؟جان کر آپ بھی غم میں ڈوب ...
 سانحہ تیزگام، اب تک کتنی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے؟جان کر آپ بھی غم میں ڈوب جائیں گے

  



رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے 40 افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور میتوں کو  ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ 19 لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پنجاب فرانزک ایجنسی سے آنا ابھی باقی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت پور کے قریب چنی گوٹھ میں سانحہ تیز گام میں زندہ جلنے والے افراد کی ڈی این اے رپورٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی انتظامیہ کو موصول ہو گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان ریاست علی کی موجودگی میں لاشیں اے سی میرپور خاص کے حوالے کر دی گئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 26 میتیں میرپور خاص، 4 کراچی، 3 عمرکوٹ، 3 شکارپور، 2 سانگھڑ، ایک ٹنڈو آدم اور ایک لودھراں بھجوا دی گئی۔لاشوں کی شناخت ہونے پر میرپور خاص شہر میں ایک بار پھر کہرام برپا ہوگیا، ورثا غم سے نڈھال اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 19 لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کیے جا چکے ہیں جن کی رپورٹ پنجاب فرانزک ایجنسی کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو موصول ہونا باقی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان