”درمیان میں کوئی جدہ نہ آیا تو ۔۔۔“، حسن نثار کی شریف برادران کے حوالے سے پیشگوئی

”درمیان میں کوئی جدہ نہ آیا تو ۔۔۔“، حسن نثار کی شریف برادران کے حوالے سے ...
”درمیان میں کوئی جدہ نہ آیا تو ۔۔۔“، حسن نثار کی شریف برادران کے حوالے سے پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ درمیان میں کوئی جدہ نہ آیا تو شریف برادران آخری وقت تک ہاتھ پاﺅ ں مارتے رہیں گے کیونکہ جس کے منہ کو اقتدار کا خون لگ جائے تو پھر دو ہی راستے ہوتے ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاکہ سلطان ٹیپو کو جو بہتر لگا تھا ، اس نے کیا تھا ، ورنہ جدہ جانے کی پیشکش اس کو بھی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات نہیں کرسکتا کہ نواز شریف ٹھیک ہے یا شہباز شریف ٹھیک ہے ، بات یہ ہے کہ کون کس طرح کی یادیں چھوڑ جانا چاہتا ہے ؟

حسن نثار کا کہنا تھا کہ شریف برادران آخری وقت تک ہاتھ پاﺅ ں آخری وقت تک مارتے رہیں گے کیونکہ جس کے منہ کو اقتدار کا خون لگ جائے تو پھر دو ہی راستے ہوتے ہیں ، وہ ضرورت ہاتھ پاﺅں ماریں گے اگر درمیان میں کوئی جدہ نہ آگیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد