اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کراچی کی بندرگاہ پرپھنسی ایک ہزار گاڑیوں کو کلئیر کرنے کی ہدایت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کراچی کی بندرگاہ پرپھنسی ایک ہزار گاڑیوں کو ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کراچی کی بندرگاہ پرپھنسی ایک ہزار گاڑیوں کو کلئیر کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے شعبہ کے نقصانات کو ختم کرنے کیلئے 166ارب روپے کاقرض حاصل کرنے کی تجویز اوروفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تنخواہ میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں ذاتی سامان، رہائیش کی منتقلی اور گفٹ سکیم کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ای سی سی نے وزارت توانائی کو پاور ہولڈنگ کمپنی سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 166ارب روپے کی ادائیگی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث روکی ہوئی گاڑیوں کو کلیئرکرنے اور سولرآلات کی درآمد پر کوالٹی سٹینڈرز کے نفاذکے حوالے سے وزارت تجارت کی تجویز کی منظوری دی۔اجلاس میں چکدرہ چترال روڈ کے اڑتالیس کلومیٹرحصے کی تعمیرکیلئے کلسنٹنسی خدمات کے حصول،پیکجزلمیٹڈ کوجنوبی افریقہ کی ای سی پی ایل کمپنی کے آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد اضافی حصص کی خریداری اوروزارت صحت ، قومی تاریخ و ثقافت ڈویژن ، اوروزارت انسداد منشیات، کیلئے ضمنی اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید :

قومی -