صوبائی دارالحکومت سموگ کی لپیٹ میں، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا

صوبائی دارالحکومت سموگ کی لپیٹ میں، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا
صوبائی دارالحکومت سموگ کی لپیٹ میں، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کو سموگ نے لپیٹ میں لے لیا ، شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامنا ، ناک ، گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سموگ کی شدید لپیٹ میں آگیاہے جس کی وجہ سے شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
ؒ لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ایئرکوالٹی انڈیکس مختلف ہے ۔پنجاب اسمبلی 731 ،اپر مال میں ایئر کوالٹی انڈیکس 647 ریکارڈکیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے 401 اورگڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جار ی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ ، سانس ، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -