دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی،عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو مولانا کا دھرنا بھی غلط ہے:چوہدری نثار علی خان

دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی،عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو مولانا کا ...
دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی،عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو مولانا کا دھرنا بھی غلط ہے:چوہدری نثار علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی سکھوں کو پاسپورٹ کے بغیر پاکستان میں داخلے کی اجازت دینا کسی بھی صورت میں درست فیصلہ نہیں ہے،یہ  افسوسناک حقیقت ہے کہ آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے،دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی ہے،عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو مولانا فضل الرحمان کا دھرنا بھی غلط ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ملک بہت سے سیکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے،مذہبی جماعتوں کوجتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے،لیکن کیا کوئی جھتہ آئے اور کہے کہ حکومت تبدیل کرو تو کیا حکومت  تبدیل ہونی چاہیے؟میں نےپہلے بھی کہا تھا کہ  دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آجائے گا، ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو اس میں یہ اہلیت ہے کہ وہ ان جتھوں کو روک سکتی ہے، ماضی میں جو شخص دھرنوں کو غلط کہہ رہا تھا وہ آج دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہےتاہم یہ بات درست ہے کہ اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اسے دوبارہ  اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -