شہباز شریف نے دھرنے میں عدم شرکت کیلئے نوازشریف کوکیسے قائل کیا، سینئر صحافی سلمان غنی نے بتادیا

شہباز شریف نے دھرنے میں عدم شرکت کیلئے نوازشریف کوکیسے قائل کیا، سینئر صحافی ...
شہباز شریف نے دھرنے میں عدم شرکت کیلئے نوازشریف کوکیسے قائل کیا، سینئر صحافی سلمان غنی نے بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ شہباز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو اجلاس بلاکر نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ مارچ کی حد تک مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ کیا جائے اور ملک میں کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں کی جائے جو نظام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوجس سے نواز شریف نے اتفاق کرلیا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ شہباز شریف ن لیگ کوا س لئے دھرنے کاحصہ نہیں بنارہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی سیاسی طاقت کو مولانافضل الرحمان کے دھرنے کیلئے کیوں استعمال کریں؟ ان کی اس وقت ساری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہی چاہتے تھے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اوردھرنے کو پوری طرح سپورٹ کیاجائے لیکن شہباز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو اجلاس بلاکر نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ مارچ کی حد تک مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ کیا جائے اور ملک میں کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں کی جائے جو نظام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوجس سے نواز شریف نے اتفاق کرلیا تھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور