وفاقی وزیر حماد اظہر نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بڑی وجہ بتادی

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بڑی وجہ بتادی
 وفاقی وزیر حماد اظہر نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بڑی وجہ بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ گزشتہ حکومتوں کے پہلے ایک سال سے کریں،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بڑی وجہ ن لیگ کا آخری غیر ذمہ دارانہ بجٹ بھی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزاد ہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی وجہ سے نہیں کسی اور وجہ سے باہر نکلی ہے ، تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو معاشی بحران کاسامنا تھا ، گزشتہ دو نوں حکومتوں کے پہلے 13ماہ میں مہنگائی ہمارے پہلے سال سے زیادہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ سالانہ بجٹ کا نعم البدل نہیں ہوتا، اگر ہم اپنے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کوختم کرنے کیلئے جارحانہ ہوجاتے تو اس سے لوگوں پر بہت زیادہ بوجھ پڑجاتا ۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ گزشتہ حکومتوں کے پہلے ایک سال سے کریں۔بیس ، تیس سال سے ہماری معیشت کا بڑا مسئلہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ہے ۔کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بڑی وجہ ن لیگ کا آخری غیر ذمہ دارانہ بجٹ بھی ہے ۔

مزید : قومی