لاہور میں سموگ کا راج ،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رات گئے میدان میں آ گئے

لاہور میں سموگ کا راج ،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رات گئے میدان میں آ گئے
لاہور میں سموگ کا راج ،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رات گئے میدان میں آ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے سموگ کےحوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں،سموگ کےحوالے سےاحتیاطی تدابیر کے لئےعوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہسموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور