کیا لوگ جے یو آئی کے دھرنے کوچھوڑ کرجارہے ہیں؟ حامد میر نے صورتحال واضح کردی

کیا لوگ جے یو آئی کے دھرنے کوچھوڑ کرجارہے ہیں؟ حامد میر نے صورتحال واضح کردی
کیا لوگ جے یو آئی کے دھرنے کوچھوڑ کرجارہے ہیں؟ حامد میر نے صورتحال واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل لوگ کمٹڈ ہیں اور وہ مولانافضل الرحمان کوچھوڑ کرجانے کیلئے تیار نہیں ہیں، قریبی علاقوں کے لوگ واپس ضرورگئے ہیں اوروہ راشن ، کمبل اوردیگر اشیاءلینے کیلئے گئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے دھرنے میں شامل لوگ ادھر ادھر پنا ہ کیلئے چلے گئے تھے ، کوئی میٹرو کی طرف چلا گیا تھا کوئی کسی اور طرف لیکن بعد میں یہ لوگ دوبارہ دھرنے میں شامل ہوگئے ۔

حامد میر کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل لوگ کمٹڈ ہیں اور وہ مولانافضل الرحمان کوچھوڑ کرجانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قریبی علاقوں کے لوگ واپس گئے ہیں اوروہ راشن ، کمبل اوردیگر اشیاءلینے کیلئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد