”مریم نواز سے سیاسی سرگرمیوں کی توقع نہیں کرنی چاہئے“ ، احسن اقبال نے وضاحت کردی

”مریم نواز سے سیاسی سرگرمیوں کی توقع نہیں کرنی چاہئے“ ، احسن اقبال نے وضاحت ...
”مریم نواز سے سیاسی سرگرمیوں کی توقع نہیں کرنی چاہئے“ ، احسن اقبال نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتی ہیں، اس لئے یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ ایسی حالت میں جب نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، وہ سیاسی سرگرمیوں کی طرف آئیں گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو محفوظ رکھنے کیلئے صحت کی جو بھی بہترین سہولیات ہونگی حاصل کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتہائی تشویشناک حالت سے اب باہر ہیں لیکن ابھی بھی تشویشناک حالت میں ہیں ، اگر ان کی طبیعت میں بہتری آتی ہے تو ان کو بہتر علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے میں دیر نہیں کی جائیگی ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خاندان کا فیصلہ ہوگا کہ اگر وہ علاج کیلئے باہر جاتے ہیں تو ان کے ساتھ کون جائے؟انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتی ہیں، اس لئے یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ ایسی حالت میں وہ سیاسی سرگرمیوں کی طرف آئیں گی اور نہ ہی ہم ان سے ایسا کوئی تقاضہ کرتے ہیں۔

مزید : قومی