کرتارپورراہدری مولانا فضل الرحمان سے ذرا اونچا سوال،منصوبے سے کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی ہماری گڈ ول پیدا ہوئی:شیخ رشید

کرتارپورراہدری مولانا فضل الرحمان سے ذرا اونچا سوال،منصوبے سے کشمیر کے بعد ...
کرتارپورراہدری مولانا فضل الرحمان سے ذرا اونچا سوال،منصوبے سے کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی ہماری گڈ ول پیدا ہوئی:شیخ رشید

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرتارپورراہدری مولانا فضل الرحمان سے ذرا اونچا سوال ہے،انتہائی بڑی کامیابی ہے اس کا کوئی مودی سے پوچھے کہ اس کے سینے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا مونگ دلا ہے،کرتارپورراہدری سے کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی ہماری گڈ ول پیدا ہوئی ہے،مولانا نے کبھی علامہ اقبال کی بات مانی تھی وہ تو اُس وقت کسی اور مشن پر تھے جب پاکستان بن رہا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہدری مولانا فضل الرحمان سے ذرا اونچا سوال ہے،یہ عمران خان کی انتہائی بڑی کامیابی ہے اس کا کوئی مودی سے پوچھے کہ اس کے سینے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا مونگ دلا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی ہماری گڈ ویل پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ کرتارپورراہدری ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے یوم اقبال پر کرتارپور راہداری کھولنے کے بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا کے آباؤ اجداد نے کبھی علامہ اقبال کی بات مانی تھی وہ تو اس وقت کسی اور مشن پر تھے جب پاکستان بن رہا تھا،ہندوستان میں جمعیت علماء ہند اسی کردار پر چل رہی ہے جس پر جمعیت علماء اسلام پاکستان بننے کے بعد چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 70سالوں میں وہ کام نہیں ہوا جو عمران خان اور آرمی چیف نے ڈیڑھ سال میں کردیا۔

مزید : قومی