ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کے لئے اچھی سی خوشخبری ہے اور راستے کی جس رکاوٹ نے کافی دلوں سے تنگ کیاہوا تھا۔ وہ آج دوپہر سے دور ہونا شروع ہو جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی انجان بندے کے اوپر اعتبار کرکے رقم وغیرہ داﺅ پر لگا رہے ہیں وہ بڑی غلطی پر ہیں ایسا نہ کریں، رقم ڈوب جائے گی، آج وقت مناسب نہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اندازے سے بالکل بھی کام نہیں کرنا ہر کام میں پلاننگ کے ساتھ چلنا ہے۔ ذرا سی غلطی آپ کے اپنے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ یہ خیال رہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس شخص سے فائدہ ہو سکتا ہے جس سے کبھی بھی پہلے ایسا نہ ہوا تھا، بلکہ اب وہ مستقبل میں آپ کے ساتھ چلے گا اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات ویسے بن نہیں رہے، جیسے آپ چاہ رہے ہیں۔ اس لئے دعا تیز کر دیں اور کثرت سے درود شریف کا ورد بھی شروع کریں۔ اللہ مہربانی فرمائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو آج صبح سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور ایک رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔ اس لئے آج شام تک بہتری میں آ جائیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بڑا اچھا دن ثابت ہو گا، آپ جس پریشانی میں مبتلا تھے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس کا حل مل جائے گا اور آپ کے راستے کی ایک رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
منزل کے قریب ہیں۔ زیادہ پریشان نہ ہوں۔ آج کا دن آپ کی بحکم اللہ روحانی مدد کے لئے بھی تیار ہے۔ آپ کثرت سے درود شریف کا ورد لازمی کرتے رہیں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی نہیں ملے گی۔ آپ کے لئے یہ دن بالکل اس کے لئے مناسب نہیں ہیں۔ صرف روزگار پر توجہ دینا ہی آپ کے لئے مفید رہے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی قسم کی گھریلو پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن آپ کو ضرورت کے تحت رقم بھی دے سکتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لالچ میں آ کر کوئی بھی شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں۔ جو آپ کے نصیب میں ہے۔ وہ تو آپ کو مل کر رہے گا، کیوں اپنے لئے خود مشکلات کو بڑھا رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اہم دن ہے۔ کسی بڑے کام میں کامیابی مل سکتی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی اب جلد شفا یاب ہوں گے، بندش یا جدو ٹونے وغیرہ کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔