خواہش ہے پاکستان وہ ملک بنے جسے قرض نہ لینے پڑیں،معاشی ترقی میں ریلوے اہم کردار ادا کرے گا،وزیراعظم عمران خان
حسن ابدال(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک قرضوں کی دلدل میں تھا،معیشت بڑی دیر کے بعد آگے بڑھ رہی ہے،خواہش ہے پاکستان وہ ملک بنے جسے قرض نہ لینے پڑیں،صرف سیاحت کوفروغ دےدیں توآئی ایم ایف سے قرض نہ لیناپڑے،معاشی ترقی میں پاکستان ریلوے اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے عام آدمی کے سفر کا ذریعہ ہے،غریب اور مزدور لوگ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں ،انگریزجو ریلوے ٹریک چھوڑ کر گیا ہم نے تو اس سے 50 کلو میٹرکم کردی ،چین نے اپنے پورے ملک میں ریلوے لائنوں کا جال بچھا دیا۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ ایم ایل ون بننے سے کراچی سے لاہور صرف 7 گھنٹے میں پہنچیں گے،ایم ایل ون ماڈل ریلوے ہو گی جو ملک کو ایک اور لیول پرلے جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مقروض پاکستان ملا تھادیگر ممالک کے آگے ہاتھ پھیلانے پڑے،معیشت بڑی دیر کے بعد آگے بڑھ رہی ہے،معاشی ترقی میں پاکستان ریلوے اہم کردار ادا کرے گا،حکومت سنبھالی تو ملک قرضوں کی دلدل میں تھا،نئے پاکستان کے سفر میں ریلوے کا بہت اہم مقام ہے،
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نئے پاکستان میں سب مذہب کے لوگ برابر ہیں ،سکھ برادری کامکہ ،مدینہ پاکستان میں ہے،صرف سیاحت کوفروغ دےدیں توآئی ایم ایف سے قرض نہ لیناپڑے،ٹورازم کے شعبہ کی ہرممکن مدد کریں گے،چاہتے ہیں پاکستان میں مذہبی سیاحت کوفروغ حاصل ہو،ریلوے سٹیشن سے سکھ برادری کیلئے آسانیاں پیداہوں گی،چاہتے ہیں سکھ برادری کی مدد کریں،خواہش ہے پاکستان وہ ملک بنے جسے قرض نہ لینے پڑیں،وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید آج بھی جوان لگ رہے ہیں جیسے وہ 24 سال پہلے تھے ۔