شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی باپ کے ہاتھوں قتل

شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی باپ کے ہاتھوں قتل
شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی باپ کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک)باپ نے شرارتیں کرنے پر اپنی 6سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ریاض احمد شخص نے اپنی 6 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو لکڑی کے ٹکڑے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔اہل محلہ کےمطابق ملزم کے 6 بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم نے بچوں کو شرارتوں سے منع کیا اور باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔