پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ آج

  پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ آج
  پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12مرحلہ کے آخری تین میچ آج کھیلے جارہے ہیں اور یہ تینوں میچز ہی بہت اہمیت کے حامل ہیں جن میں پاکستان کے گروپ میں شامل دو ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھی آج ہی ہوجائے گا آج پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جنوبی افریقہ کے اس وقت پانچ پوائنٹس ہیں میچ میں جیتنے جیت کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اس گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اہم میچ ہوگا یہ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کے لئے سیمی فائنل تک رسائی کا موقع موجود ہوگالیکن اس کے لئے آج کھیلنے جانے والے آخری میچ میں بھارت کو بھی زمبابوے سے شکست کا سامنا کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر بھارت کی ٹیم نے زمبابوے سے میچ جیت لیا تو اس کے آٹھ پوائنٹس ہوجائیں گے او روہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے اس وقت پانچ جبکہ پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن ضرور ہے کرکٹ میں کچھ بھی کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ نیدر لینڈز کی ٹیم جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے آج کے میچوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے دوسری جانب اب تک جن ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا بھی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جو آسٹریلوی شائقین کرکٹ کے لئے یقینی طور پر بہت مایوسی کی بات ہے کیونکہ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں شائد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچا ہے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے لئے دعاؤں میں مصروف ہیں۔

مزید :

رائے -کالم -