دلیر نوجوان ابتسام حسن کی عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات

  دلیر نوجوان ابتسام حسن کی عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیرآباد(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال لاہورمیں دلیر نوجوان ابتسام حسن سے ملاقات کی  اور ان کی والدہ سے ویڈیو کال پر بات کی اور ابتسام حسن کو ہیرو قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کے اس دلیر سپاہی اور ان کے خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے ابتسام حسن کی والدہ کو کہا بہادر ماؤں کے بیٹے بھی بہادر ہوتے ہیں۔ عمران خان نے ابتسام حسن اور ان کے دوستوں کیساتھ ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے پاس آنے کی دعوت بھی دی۔ ابتسام حسن وہ نوجوان ہے جس نے وزیرآباد میں عمران خان اور قیادت پر حملہ کرنے والے ملزم کو اس وقت پکڑا جب اس نے ہجوم میں شامل ہو کر کنٹینر پر چڑھے افراد کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی واقعہ میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا تھا۔ ابتسام کی والدہ اور دوستوں نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ وزیرآباد کے عوامی، سماجی حلقوں سنیئر صحافی محمود احمد خان لودھی، صابر حسین بٹ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب عقیل احمد خان لودھی نے بھی ابتسام حسن کے کردار کی تعریف کی ہے اور عمران خان کے جلد صحت یا ب ہونے کی دعا کی ہے۔