قصور ،پی ٹی آئی مظاہرین پر فائرنگ کا مقدمہ درج

قصور ،پی ٹی آئی مظاہرین پر فائرنگ کا مقدمہ درج
قصور ،پی ٹی آئی مظاہرین پر فائرنگ کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے جمعے کے روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کرین کے ٹائروں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز قصور بائی پاس پر پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کر رہے تھے کہ کرین ڈرائیور نے وہاں سے کرین گزارنے کی کوشش کی، کارکنوں کے روکنے پر بھی ڈرائیور باز نہ آیا تو ایک کارکن نے کرین کے ٹائروں پر فائرنگ کردی۔
ایف آئی آر کے مطابق گولیاں لگنے سے کرین کے ٹائروں سے ہوا نکل گئی، فائرنگ کرنے والا کارکن حسن موقع سے فرار ہوگیا۔قصور پولیس نے تھانہ صدر پر پولیس ہی کی اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔