ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان ...
ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیدر لینڈز  کی جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ اور پاکستان کے بنگلہ دیش کو شکست دے کر  سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا   پر میمز کا طوفان اُمڈ آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  کل تک پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات اگر مگر پر تھے  لیکن آج صبح  ہونے والے میں میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر  پاکستان کیلئے  سیمی فائنل میں جانے کا راستہ ہموار کر دیا تھا ، جس کے بعد پاکستان کو صرف  بنگلہ دیش کو شکست دینا تھی اور سیمی    فائنل کا ٹکٹ کنفرم ۔پاکستان نے ایسا ہی کیا اور بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی  فائنل  میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے  سیمی فائنل میں پہچنے کے بعد میمز کا طوفان  آ گیا ہے ، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز بھارتی فینز کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، ایک صارف نے  لکھا کہ "جنوبی افریقہ کے کرکٹ فینز سے زیادہ کوئی اس وقت رو رہا ہے تو وہ بھارتی فینز ہیں"

ایک اور ٹوئٹر صارف نے   پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں  پہچنے پر لکھا کہ  اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم  اور ان کے فینز کی اس وقت ایسی صورتحال ہے ، اور ساتھ  میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ایشون کو  حیران حالت میں دیکھایا گیا ہے اور ساتھ میں نیچے لکھا ہےکہ "یہ  پھر آ گئے "۔

 ایک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فین نے  میمز کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے بھارتی فینز کی تنقید کا جواب دیا ہے  ،  کہ بھارتی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے ایمپائرز کو خرید اہے تبھی وہ سیمی فائنل میں پہنچے ہیں ، ساتھ ہی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر لکھا ہے "ادھر زہر کھانے کو پیسے نہیں ہیں"۔

ایک اور پاکستانی کرکٹ فین نے لکھا کہ  اس وقت ہر بھارتی کرکٹ فین کی ایسی صورتحال ہے ، ساتھ ہی اس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں  بھارتی ادکار کو روتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ۔

 ایک اور کرکٹ فین نے  "بھارتی کرکٹ فینز کی اس وقت کی صورتحال "کے کیپشن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی  جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے  معروف ریسلر   کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے تشبیح دی گئی ہے  جس کو  خطرناک انداز میں سیمی فائنل میں پہنچتے ہوئے دیکھایا گیا ہےاور ساتھ میں دوسرے  ریسلر کی تصویر لگائی ہے جس پر بھارتی پرچم لگا کر اسے انڈین فینز اور بھارتی کرکٹ ٹیم سے تشبیح دی گئی جو حیرانگی کی حالت  میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں  پہنچتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

ایک اور کرکٹ فینز نے اسی کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی  جس میں ایک بھارتی ادکار کو دیکھایا گیا ہے اور ساتھ میں لکھا گیا ہے" ارے مجھے چکر آنے لگا ہے "

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کچھ روز بحث چل رہی تھی کہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے  انڈین کرکٹ ٹیم جاب بوجھ کر  جنوبی افریقہ سے اپنا میچ ہاری تھی تاکہ جنوبی افریقہ  سیمی فائنل میں چلی جائے اور  پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے ، اسی پوائنٹ کو لے  کر  میم شیئر کی  گئی ، کیپشن میں لکھا گیا کہ "اس وقت ان کے چہرے ایسے ہیں "، نیچے  ویرات کوہلی اور بھارتی کپتان روہت شرما کی پریشان حالت میں تصویریں لگائی گئیں ، جن پر لکھا تھا  جب آپ جنوبی افریقہ  سے اس لیے ہارے ہوں کہ  پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے اور پھر  جنوبی افریقہ نیدر لینڈز سے ہار کر پاکستان  کی سیمی فائنل میں جانے کیلئے مدد کر دے"۔

ایک اور کرکٹ فین نے ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ اس وقت پاکستانی فینز  انڈین فینز  سے  اس طرح پیش آ رہے ہیں، اور ساتھ ہی نیچے  سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم  عمران خان کی تصویر لگائی جس میں وہ موبائل پر کسی سے بات کر رہے ہیں  جس پر لکھا گیا ہے اب آپ لوگ رونا بند کریں ۔

ایک پاکستانی کرکٹ فین نے پوسٹ لگائی کہ  پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر اس وقت بھارتی کرکٹ فینز کی یہ صورتحال ہے اور ساتھ ہی ایک  فلم کی تصویر لگائی جس میں ایک اداکار دوسروں لوگوں کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ رہا ہے اور ساتھ میں کہا رہا ہے کہ آپ لوگ یہ نہ دیکھو آپ سے یہ منظر برداشت نہیں ہو گا۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -