امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت  کم نہیں کی جا سکتی،حامد میر کا تجزیہ 

Nov 06, 2024 | 11:56 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہو یا امریکا،میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے الیکشن نے غلط ثابت کردی،جہاں سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن  پوسٹ، سی بی ایکس  ٹرمپ مخالف بیانیہ  قائم کرنے کی کوشش کی۔

حامد میر نے کہاکہ بطور صحافی  مجھے تحفظات تھے کہ دنیا کی سپر پاور کے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کیوں کہہ رہے تھے کہ امریکی انتخابات بہت سخت مقابلہ ہے، انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کوآپ  پسند کریں یا نہ کریں، ٹرمپ نے میڈیا کے  بیانیہ کو توڑکر ریزہ ریزہ کردیا،امریکی نتائج نے دنیا کے میڈیا کو بتا دیا ہے کہ زمینی حقائق کو جھٹلانا نہیں چاہئے۔

مزیدخبریں