واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیموکریٹک امیدوارکملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیموکریٹس کو کملا ہیرس کے فیصلے سے سے آگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی،اسی پر وہاں جمع ہونے والے شرکا واپس لوٹ گئے،کملا ہیرس کے حامی ان کاخطاب سننے کےلیے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔
کملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد انہیں صدارتی عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔