ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال کے نواحی گاوں 90 سکس آر میں ایک لڑکے نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلا دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان گھر میں گھس کر لڑکی کو موبائل فون دینے گیا، متاثرہ لڑکی کوثر پروین نے انکار کیا تو اسے زبردستی تیزاب پلا دیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن گھر والوں نے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ2 روز قبل پیش آیا تھا، لڑکی کوثر پروین کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے لڑکی کے والد لطیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔