پنجاب کے 4ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

Nov 06, 2024 | 06:38 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ،پابندی کا اطلاق 31جنوری تک ہوگا۔

دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سموگ وار روم قائم کردیا،سموگ وار روم میں 8 محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

سموگ وار روم میں محکمہ زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیوایم سی کے افسران شامل ہیں،محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے افسران بھی موجود ہونگے۔

اربن یونٹ کے فوکل پرسن کو بھی اسموگ وار روم کا حصہ بنایا گیا ہے،ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ وار روم کمیٹی ممبران موسم اور فضا کی فارکاسٹ کا جائزہ لیں گے۔

کمیٹی فیلڈ افسران کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ روزانہ کی سطح پر لے گی،انچارج کمیٹی روزانہ ڈی جی ماحولیات کی منظوری کے بعد ایڈوائزری جاری کریں گے۔

مزیدخبریں