قومی راز افشا کرنے پر خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کو سزائے موت سنا دی گئی

Nov 06, 2024 | 09:26 PM

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں قومی راز  غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو دینے والے سابق انٹیلی جنس اہلکار کو سزائے موت دے دی گئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت سٹیٹ سیکیورٹی نے بیان میں کہا کہ ایک اہلکار کو اپنے عہدے سے الگ ہونے کے بعد غیرملکی خفیہ ایجنسی کو ریاستی راز دینے پر سزا سنائی گئی ہے، جنہیں بڑے پیمانے ریاستی راز تک رسائی تھی اور ان کی شناخت ژینگ کے نام سے ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ژینگ سٹیٹ ایجنسی کے انتہائی خفیہ اہلکاروں کے گروپ کا رکن تھا تاہم بیان میں ریاسی ایجنسی کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ سابق اہلکار نے انتہائی حساس اور ریاستی خفیہ راز ایک غیرملکی جاسوسی ایجنسیوں کو لیک کیا اور چین کی قومی سلامتی کو بدترین خطرے سے دوچار کردیا۔

چینی وزارت نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ ژینگ نے کون سی غیرملکی خفیہ ایجنسی کو چین کے قومی راز فرافشا کیے تھے اور کون سے راز دیئے تھے۔

مزیدخبریں