اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے رجسٹرار سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ سلیم خان کی تقرری 3 سال کیلئے 7 نومبر سے کی گئی ہے۔ ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منطوری دی ۔
نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ۔ جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔