ساری توجہ اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ پر ہے ٗ کورے اینڈرسن
آکلینڈ (اے این این )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز کورے اینڈرسن نے کہاہے کہ پوری توجہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ ہے، امید ہے کہ انہیں ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے رواں سال ویسٹ انڈیز کیخلاف 36 بالز پر سنچری سکور کرنے والے کورے اینڈریسن نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ وہ چاہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمائندگی کریں تاہم ابھی ان کی پوری توجہ ورلڈ کپ پر مذکور ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے پیار ہے لیکن انہیں نہیں معلوم کہ ایسا ان کے ساتھ کیوں ہے۔ شاہد کی اس وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ دیکھتے اور کھلیتے ہوئے بڑھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں اور اپنی بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جیت میں اپنا کردار ادا کریں ۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ الیون میں منتخب ہونے والے کورے اینڈریسن نے کہاکہ انہیں پوری امیدہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنا ان کا ایک خواب ہے اور ان کا یہ خواب ضرور پورا ہوگا ۔