چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج ڈھاکہ جائیں گے
ڈھاکہ(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان(آج) پیر کو ڈھاکہ جائیں گے اور عید بھی وہیں منائیں گے۔ بنگلہ دیش نے دو مرتبہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے وعدے کی خلاف ورزی کی۔جواب میں پی سی بی نے اپنے کرکٹرزکو بنگلہ دیشی لیگ میں شرکت سے روک دیاتھا۔ جس کے بعد دونوں بورڈزکے روابط ناخوشگوار ہیں۔پی سی بی نئے چیئرمین اور سابق سفارتکار شہریار خان ٹوٹے ہوئے رشتے جوڑنے اورجذبہ خیرسگالی کے تحت(آج) پیرکو ڈھاکہ پہنچیں گے۔ اور عید وہیں منائیں گے۔ وہ بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کا کوئی باقاعدہ ایجنڈہ تو نہیں ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق شہریار خان ورلڈ کپ سے قبل ٹرائنگولر سیریز کے بارے میں بی سی بی سے بات کریں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی مجوزہ سیریز کی تیسری ٹیم سری لنکا ہوگی۔