سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے ماہرین سخت محنت کررہے ہیں، پی سی بی
لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل منیجرمیڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسزڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ آف سپنر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے ماہرین سخت محنت کررہے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں سہیل سلیم نے کہاکہ ماہرین کی پوری کو شش ہے کہ ورلڈکپ سے قبل سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن درست ہو جائے اور حتمی سکواڈ کا حصہ بن جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ آف سپنر کے باﺅلنگ ایکشن میں بہتری آرہی ہے ، شائقین کرکٹ کو سعید اجمل کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی ، سعید اجمل پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں جنہیں بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ثقلین مشتاق کی موجودگی میں جدید تکنیک سے سعید اجمل کے باﺅ لنگ ایکشن کو درست کیا جارہا ہے ،کوشش ہے کہ جلد ازجلد ان کا دوبارہ باﺅلنگ ایکشن کا ٹےسٹ کروایا جائے ۔سہیل سلیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بنیادی ایکشن ،دوسرے مرحلے میں دوسرا پھینکنے کے ایکشن پر کام کیا جارہاہے ۔