پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائروں کی نگرانی کےلئے جائزہ کمیٹی بنا دی
کراچی(آن لائن) پی سی بی نے امپائروں کی شکایت کے خاتمہ اور ان کے نگرانی کے لئے ایک جائزہ کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی امپائروں کے فیصلوں کا جائزہ لے گی۔ اسی کمیٹی کی رپورٹ پر سیزن کے اختتام پر امپائروں کی گریڈنگ ہوگی۔ امپائروں اور میچ ریفری کو دیکھنے کے لئے میچ ا آبزرورز رکھے گئے ہیں۔ مشکوک بولنگ ایکشن والے بولروں کے لئے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انتخاب عالم نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے ساتھ کوچ کے علاوہ ٹرینر،فزیو تھراپسٹ، ویڈیو انالسٹ رکھیں۔ ریجن کو یہ سپورٹ اسٹاف پی سی بی نے فراہم کیا ہے۔ سیزن کو پرکشش بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ان میں اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کمیٹی بھی کام کرے گی۔ امکان ہے کہ نئے فیصلوں کے دوررس نتائج برآمدہوں گے۔