26 ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ 12 اکتوبر کو منعقد ہو گی
کراچی (اے پی پی) 26 ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ 12 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہو گی۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال اس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر طارق پرویز کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل اسکریبل ایونٹس میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ کھیل تیزی سے ملک میں مقبول ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے اپنے نام درج کرانے کیلئے 11 اکتوبر آخری تاریخ رکھی گئی ہے، چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو چھ مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔