انعامات کا اعلان نہ ہونے پر بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز ناراض
انچیون(آن لائن) ایشین گیمز خواتین کر کٹ میں سلور میڈل جیتنے والی بنگلہ دیش کی خواتین کھلاڑیوں نے اس بات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے لئے میڈلز جیتنے کے باوجود وطن واپسی پر انہیں کسی قسم کی پذیرائی نہیں ملی، بنگلہ دیشی صحافیوں کے مطابق وطن واپسی پر حکومت اور بنگلہ دیش کر کٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو کسی انعام سے نہیں نوازا گیا جس پر کھلاڑیوں نے بذریعہ ای میل اپنی شکایات بنگلہ دیشی میڈیا تک پہنچائی ہے۔