پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، انور علی، اسد شفیق، فواد عالم، جنید خان، محمد عرفان، رضا حسن، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، عمر امین اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کو مستقل کپتان مائیکل کلارک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ فٹنس مسائل کا شکار ہیں، ان کی جگہ جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 10 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اکتوبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔