ٹماٹر ،آلو ،پیاز ، سبز مرچ ، پھلوں اور کئی فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں 100فی صد تک اضافہ

ٹماٹر ،آلو ،پیاز ، سبز مرچ ، پھلوں اور کئی فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں 100فی صد تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )عید الا ضحی میں آخری روزکے ساتھ ہی تھو ک منڈیو ں سمیت پرچون کی سطح پر بازاروں میں ٹماٹر ،آلو ،پیاز ، سبز مرچ ،دیگر کئی ایک سبزیوں، بعض پھلوں اور عید پر استعمال ہونے والے کئی ایک دیگر فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں بیو پاریو ں نے 100فی صد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ عید پر سب سے زیادہ استعمال ہو نے والی سبز مر چو ں کی قیمتیں اس طول پر پہنچا دی ہیں کہ شہریو ں کو دکانداروں نے مر چیں لگا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید کی آ مد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکو مت میں عید پر استعمال ہونیوالی متعدد اشیاء کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے ۔سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا ہے ،ٹماٹر کی قیمت 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،نیاآلو 70روپے ،پیاز 60روپے ،سبز مرچ دیسی70روپے ،سبز دھنیہ ہانڈی بھر 30روپے اور لیموں دیسی کی قیمت 150روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔پھلوں میں کیلا ،سیب ،انگور اور گرما کی قیمت میں بھی 10سے 50فی صد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔عوام الناس نے عید قربان کے پر مسرت موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنے پرشدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ انتظامی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کو چیک کیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -