بلاول بھٹو کے نام سے تبدیلی نہیں آئے گی:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ڈپٹی چئیر مین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے نام سے سوچ میں تبدیلی نہیں آئے گی اس وقت ملک کو نئی سوچ اور قیادت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں موجودہ پیپلز پارٹی بھٹوکا نا م استعمال کر رہی ہے تاہم بھٹو کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتی ،عمران خان کی محنت رنگ لائی ہے قوم جاگ رہی ہے ،ہم ملک میں شفاف الیکشن کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔