ماریہ شراپو وا نے چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)روس کی ماریہ شراپووانے چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے ۔گولڈن گرل نے فیصلہ کن معرکہ میں تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا شکست دی تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں جاری چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل کا فائنل ماریہ شراپووا نے جیت لیا ہے ۔ٹائٹل میں کامیابی کے ساتھ ہی ماریہ شراپووانے ٹینس رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں روسی ٹینس سٹار نے پیٹرا کویٹووا کو4-6،6-2،3-6سے شکست دی