بازاروں ،مارکیٹوں میں عید خریداری عروج پر لوگ رات گئے تک شاپنگ کرتے رہے
لاہور ( اسداقبال ) عید لا ضحی کی آمد کے آخری دن صو بائی دارالحکو مت کے بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، پلازوں اور مارکیٹوں میں شہریو ں کی بڑی تعداد نے رخ کیا اور چاند رات کے پیش نظررات گئے تک خواتین اور فیملیز کی کثیر تعداد خریدار ی میں مشغول دکھائی دی ۔دکانداروں نے عید کی مناسبت سے اپنی دکانو ں کو برقی قمقمو ں سے سجاتے ہوئے سیل پوائنٹس بھی قائم کر دیے ہیں۔بازاروں اور مارکیٹو ں میں رش کے باوجو د پو لیس افسران کی جانب سے سیکیو رٹی کے کو ئی انتظا مات نہ کیے ہیں جس سے اس بات کا اندیشہ لا حق ہے کہ کہیں کو ئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو جائے تاہم تاجروں نے سیکورٹی کے تمام تر نظام کو پرائیو یٹ گارڈز کے سپرد کر دیا ہے۔دوسری جانب تاجروں نے آخری روز کا فائدہ اٹھا تے ہوئے مصنوعی مہنگائی بھی کر دی ہے اور اشیا ء کے من مانے نر خ مانگے جانے لگے ہیں۔ دوسر ی جانب مارکیٹوں،بازاروں اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس طرح پیدل چلنے والی خواتین اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان مقامات پر خریداری کیلئے آنے والی خواتین ، بچوں اور باحیثیت لوگوں کی گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے بھی کوئی جگہ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں کاریں ، موٹر سائیکل ، سکوٹر اور دیگر ٹرانسپورٹ ان بازاروں میں ہی پارک کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ریڑھی اورچھابڑی فروشوں نے بھی مصروف بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے رابعہ،مسز جاوید، مصباح ، مسز عباس ،زینت ، عائشہ ، اور فاطمہ نے کہا کہ مذہبی تہوار آتے ہی دکاندار مصنو عی مہنگائی کو طو ل پر پہنچا کر شہریو ں کو لو ٹنا شروع کر یتے ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔انھو ں نے کہا کہ حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔