پولیس نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم سیل)مغلپورہ پولیس نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کو ڈاکو جس کا نام انس بتایا جاتا ہے جی ٹی روڈ پر ایک شہری ریاض کو لوٹ کر فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے اسے ناکے پر روک کر گرفتار کر لیا ۔ڈاکو کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم،موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔