پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 628ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 628ٹریفک حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 628ٹریفک حادثات میں507شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ247افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں267ڈرائیورز ،18کم عمرڈرائیور،371مسافراور126پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

مزید :

علاقائی -