درجنوں بکرے ، گائے اور اونٹ چوری،جیب تراشی کی وارداتیں

درجنوں بکرے ، گائے اور اونٹ چوری،جیب تراشی کی وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل) لاہور کے مختلف علاقوں سے درجنوں بکرے ، گائے اور اونٹ چوری کرلئے گئے جبکہ جیب تراشوں نے منڈیوں میں آنے والے درجنوں افراد کی جیبوں کا بھی صفایا کردیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جوہر ٹاؤن، چوہنگ، مناواں، چائنہ سکیم، گوجر پورہ، باغبانپورہ، شاہدرہ، ہربنس پورہ، شاہ پور کانجراں، سگیاں اور شاد باغ سے چوروں کے مختلف گروہ 63 بکرے، 13 گائے اور دو اونٹ چرا کر لے گئے، متعدد مقامات پر اسلحہ کے زور پر بھی بکرے چھینے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ پولیس نے صرف چند واقعات کی رپورٹ درج کی ہے ۔جیب تراشوں نے بھی منڈیوں میں آنے والے لوگوں کی جیبوں کا صٖفایا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، درجنوں افراد جیبیں کٹوا کر بغیر خریداری کے ہی گھروں کو لوٹ گئے ۔

مزید :

علاقائی -