چوہنگ ، 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مار مار کر بھرکس نکال دیا

چوہنگ ، 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مار مار کر بھرکس نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کرائم سیل) چوہنگ کے علاقہ میں ڈکیتی کر نے والے 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر 3ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شہری نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جس پر باقی شہریوں نے دیگر دو ڈاکوؤں پر بھی ہلہ بول دیا اور ان کی خوب دھلائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -